🚨 عارف والا:
مسلم گارڈن ہاؤسنگ سوسائٹی "موت کا کنواں" بن گئی!
عارف والا : کی معروف رہائشی بستی مسلم گارڈن انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کا شکار!
بنیادی سہولیات خواب بن گئیں، مکینوں کا جینا محال۔
⚠️ صورتحال کی سنگینی:
گلیاں اور سڑکیں گندے پانی کے جوہڑ میں تبدیل۔ گھروں کی بنیادیں خطرے میں!
گٹروں کے ڈھکن غائب، معصوم بچوں اور راہگیروں کے لیے جان لیوا حادثات کا خدشہ۔
کیچڑ اور تعفن کی وجہ سے طلباء کا سکول اور نمازیوں کا مسجد جانا ناممکن ہو گیا۔
حکمران اور ادارے کب جاگیں گے؟ 📢
کیا انتظامیہ کسی بڑے حادثے کا انتظار کر رہی ہے؟
عارف والا: مسلم گارڈن ہاؤسنگ سوسائٹی میں سیوریج سسٹم ناکارہ، گٹروں کے ڈھکن غائب! بچے سکول اور بزرگ مسجد جانے سے قاصر۔
حکمران اور ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ کیا انسانی زندگی کی کوئی قیمت نہیں؟
ضلعی انتظامیہ اور اربابِ اختیار سے مطالبہ ہے کہ فوری نوٹس لیا جائے ورنہ عوام سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوں گے۔
رپورٹ:
Voice of Punjab Media Team®
Union of journalist® Arifwala